18 نومبر، 2026، 12:58 PM

قم، آیت اللہ وحید خراسانی کی تشییع جنازہ، جسد خاکی کو الوداع کہنے کے لیے عوام کا اجتماع

قم، آیت اللہ وحید خراسانی کی تشییع جنازہ، جسد خاکی کو الوداع کہنے کے لیے عوام کا اجتماع

علماء، حوزہ علمیہ کے اساتذہ، شاگردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تشییع، نماز جنازہ اور آخری دیدار میں شرکت کی جبکہ تدفین جمعرات کو مشہد مقدس میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شیخ حسین وحید خراسانی کی تشییع جنازہ قم میں ہوگئی۔ ان کے جسد خاکی کو علماء، روحانی شخصیات، شاگردوں اور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں خیابان ۱۹ دی سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب لے جایا گیا۔

اس موقع پر مجلس خبرگان رہبری کے بعض اراکین، حوزہ ہائے علمیہ کی جامعہ مدرسین کے ارکان، حوزہ علمیہ کے اساتذہ و فضلاء، مرحوم مرجع کے شاگرد اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے غیر ایرانی طلبہ بھی شریک تھے۔

جلوس کے دوران اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے مداحین اور ذاکرین نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کر رہے تھے، جبکہ پورا ماحول سوگ اور عزاداری کی کیفیت میں ڈوبا ہوا تھا۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے جسد خاکی کو حرم مطہر میں پہنچانے کے بعد ضریح مبارک کے گرد طواف کرایا گیا، جس کے بعد صحن امام رضا علیہ السلام میں نمازِ میت ادا کی گئی۔ جس میں بھی علماء، روحانی شخصیات، طلبہ، مرحوم کے شاگرد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قم میں تشییع جنازے اور دیگر رسومات کی تکمیل کے بعد آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے جسد خاکی کو آخری رسومات اور تدفین کے لیے مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا۔

اعلان کردہ پروگرام کے مطابق، ان کی تشییع جنازہ اور تدفین جمعرات کو حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے جوار میں انجام دی جائے گی۔

News ID 1942948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha